09 Jan 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا، دھند کی شدت میں واضح کمی آگئی،آئندہ دنوں بارش اور سردی میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی اعداد وشمار کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد تک جا پہنچا ہے، شہر لاہور میں 11 جنوری کو ہلکی بوندا باندی کے امکانات ہیں اور آئندہ دنوں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔