09 Jan 2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔
لہسن 700 ، ادرک 420 ، پیاز اور ٹماٹر 160 روپے کلو میں دستیاب ہیں، کریلے 200 ، کھیرا 70 ، پالک 50 ، ساگ 60 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، پھلوں میں انار 820 ، سیب 350 کلو ، کیلا 200 روپے درجن میں دستیاب ہے۔
ادھر برائلر مافیا بھی بے لگام ہے، انتظامیہ مصنوعی قلت ختم کروانے میں ناکام رہی۔
برائلر مرغی کا گوشت 595 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے، مارکیٹ میں فی کلو گوشت صافی گوشت کے نام پر 680 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے ، انڈوں کی قیمت بھی 300 روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم ہے۔