09 Jan 2025
(لاہور نیوز) سردی میں اضافہ تو گیزر کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آئی، مہنگائی نے موسمی اثرات کو شدید کر دیا۔
مہنگائی نے ہر کسی کو متاثر کر رکھا ہے، سردیوں میں پانی گرم کرنے کیلئے جہاں گیزر دھڑا دھڑ بکتے تھے ان دنوں اس کی فروخت میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔
دو موریہ پل فیض باغ میں گیزر بنانے والے کاریگر کاروبار میں کمی کو مہنگائی سے جوڑ رہے ہیں، دکاندار اور خریدار دونوں نے مہنگائی کا شدید شکوہ کیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی، گیس، لکڑی کچھ بھی سستا نہیں رہا، قیمتیں آؤٹ آف کنٹرل ہیں، سردیوں میں گرم پانی کا بس سوچ سکتےہیں، اسباب مہیا ہونا بس میں نہیں رہا۔