09 Jan 2025
(لاہور نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہی۔
آزاد کشمیر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری نے رنگ جما دیا، شدید برفباری سے کیل سے تاؤ بٹ شاہراہ نیلم بند ہوگئی، سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے۔
لہہ میں پارہ منفی 13 اور استور میں منفی 11 رہا، کالام میں منفی 9، گوپس منفی 8،قلات، سکردو میں منفی 7 رہا، کوئٹہ منفی 6، ہنزہ منفی 5، دروش، چترال، گلگت اور پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔