اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

عالمی ادارے نے پولیو مخالف جنگ میں افغانستان کو پاکستان سے آگے قرار دے دیا

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(ویب ڈیسک) عالمی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیو خاتمے کے پروگرام میں افغانستان پاکستان سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔

دنیا میں صرف دو ہی ممالک افغانستان اور پاکستان ہیں جہاں پولیو کے کیسز اب تک ریکارڈ ہورہے ہیں لیکن افغانستان کی صورتحال پاکستان کے مقابلے میں زیادہ بہتر دکھائی دیتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں سال 2024 میں پولیو کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دوسری جانب پاکستان میں 68 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو (جی پی ای آئی) کی ایک دستاویز ظاہر کرتی ہے کہ 26 دسمبر 2024 تک پاکستان میں 67 پولیو کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ افغانستان میں 25 کیسز سامنے آئے۔

پاکستان کے پولیو پروگرام کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ پاکستان حقائق پر مبنی رپورٹس شیئر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور افغانستان کے مقابلے میں پاکستان کا رپورٹنگ سسٹم بہت بہتر ہے جس کی وجہ سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ افغانستان میں متعدد کیسز کی اطلاع نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق اور نیشنل کوآرڈینیٹر انوار الحق پر مشتمل ایک نئی ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ اس بیماری کو مزید موثر اقدامات کے ذریعے ختم کیا جاسکے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے