اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

اعضاء کی پیوندکاری کیلئے 28 ہسپتالوں کو رجسٹرڈ کرنے کی منظوری

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(لاہور نیوز) پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے 33 ویں اجلاس میں اہم فیصلے، اعضاء کی پیوندکاری کیلئے 28 ہسپتالوں کو رجسٹرڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز، شوکت خانم، پی کے ایل آئی رجسٹرڈ کیے گئے، کارنیا ٹرانسپلانٹ کیلئے الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال لاہور ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کو بھی اجازت دیدی گئی۔

لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے شیخ زید ہسپتال اور بحریہ انٹرنیشنل آرچرڈ ہسپتال لاہور، پی کے ایل آئی، فاروق ہسپتال ڈی ایچ اے لاہور اور شاہدہ اسلام ٹیچنگ ہسپتال لودھراں کو بھی اجازت دی گئی۔

کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے جناح ہسپتال، سرجی میڈہسپتال، ڈاکٹر ہسپتال گجرات، شاہدہ اسلام ٹیچنگ ہسپتال لودھراں، عمار میڈیکل کمپلیکس، ڈاکٹر ہسپتال لاہور، آئی ایم سی، بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لاہور، نیشنل ہسپتال، شریف میڈیکل سٹی، شیخ زیدہسپتال کو اجاز دی گئی ہے۔

اسی طرح کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے بحریہ انٹرنیشنل آرچرڈ ہسپتال لاہور، کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے پی کے ایل آئی، چودھری محمد اکرم ٹیچنگ ہسپتال، ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز، فاروق ہسپتال راولپنڈی، عمران ادریس ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ، بشیر ہیلتھ سروسز سیالکوٹ، فاروق ہسپتال ڈی ایچ اے اور بیچ انٹرنیشنل ہسپتال ملتان کو اجازت دی گئی۔

جگر کے ایمرجنسی ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے متفقہ طور پر پالیسی کی منظوری دی گئی، اتفاق رائے کے بعد پی ہوٹا کے ملازمین کیلئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری بھی دی گئی، اعضاء کی پیوندکاری میں جدت لانے کیلئے 3 ماہ کی مدت کے کورس کی منظوری دی گئی۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے توسط سے کورس منظور کیا گیا، کورس کے لیے ٹریننگ پی کے ایل آئی میں دی جائے گی، غیر ملکیوں کی گردہ، جگر، کارنیا اور بون میروکی پیوندکاری کیلئے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے