اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جی ایچ کیو حملہ کیس: ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(لاہور نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

دوران سماعت وکلاء صفائی کی جانب سے 3 درخواستیں دائر کی گئیں جبکہ عمر ایوب کی جانب سے مقدمے کے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ اجمل صابر اور ملک انصر نے مقدمے سے بری کرنے کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے وکلاء صفائی کی تینوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملے کے مقدمے میں نامزد 119 ملزمان میں اب تک 118 پر فرد جرم پہلے ہی عائد ہو چکی تھی تاہم نامزد آخری ملزم پر بھی آج فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے