اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معاشی ترقی کیلئے ملکر بیٹھنے کو تیار، وقت آنے پر آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دینگے: وزیر اعظم

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں، آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، وقت آنے پر آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیں گے۔

دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی کی حامل سٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کرنے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے سیاسی سفر کے دوران پہلی بار سٹاک ایکسچینج کا دورہ کرنے پر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی دکھانے پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ اللہ کی مہربانی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ملک میں معاشی استحکام آیا ہے، پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف معاشی نمو ہے، ہمیں معاشی نمو کی طرف بڑھنا ہے، معاشی نمو کیلئے بہترین ٹیم ورک اور سخت محنت کی ضرورت ہے، اس وقت شرح سود 13 فیصد پر ہے، خواہش ہے شرح سود 6 فیصد پر آ جائے، مزید 8 پوائنٹس کمی کی گنجائش موجود ہے۔

وزیراعظم  نے بتایا کہ اڑان پاکستان پروگرام سے ملک کو معاشی ترقی ملے گی اور سماجی خوشحالی آئے گی، اب ہمیں ترقی کی طرف بڑھنا ہے، معیشت میں مزید بہتری کیلئے تجربہ کار معیشت دان ہماری رہنمائی فرمائیں، مجھے معیشت کی مزید بہتری کیلئے قابل عمل سفارشات چاہئیں، حقیقت پر مبنی اعدادو شمار کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی شہر روشنیوں کا شہر ہے، ایک زمانے میں اس کی رونقیں ختم ہو چکی تھی لیکن شکر ہے امن بحال ہوا، کراچی ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں، ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہے، آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، وقت آنے پر آئی ایم ایف کو خیرباد کہیں گے، محصولات میں اضافہ خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں صنعتیں لگانے کیلئے تیار ہیں، معیشت کی بہتری میں نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے ٹریلین ڈالرز کے معدنی ذخائر مدفن ہیں، آگے بڑھنے کیلئے خود احتسابی ضروری ہے، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے، پی آئی اے کی مثال سب کے سامنے ہے۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے، ہم نے ملکر 9 سال پہلے ایک پودا لگایا تھا جو آج ایک درخت بن چکا ہے، جو 25 سالوں میں کام نہیں ہوا وہ ملکر 11 جنوری 2016 کو کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں سٹاک مارکیٹ 100 ارب ڈالر کی تھی، 24 ویں معیشت کو 47 ویں معیشت پر لاکر کھڑا کر دیا، یہ وہ چیلنجز تھے جو پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پر  لے گئے تھے، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کی ترقی ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے