اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارشی پانی کے نکاس کیلئے گرین بیلٹس کو گہرے کرنے کا منصوبہ بند

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(لاہور نیوز) بارشی پانی کے نکاس کے لئے گرین بیلٹس کو گہرے کرنے کا منصوبہ بند ہو گیا۔

پنجاب حکومت کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پانی کے نکاس میں مسائل کی نشاندہی کی گئی، شہر کی گرین بیلٹس کا سڑک سے اونچا ہونا مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا، لاہور کے 58 مرکزی مقامات پر بارشی پانی جمع ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

پی ایچ اے اور واسا نے 48 مقامات کو فی الفور سڑک سے گہرا کرنے کا پلان بنایا، پی ایچ اے نے ستائیس مقامات کی گرین بیلٹس کو گہرا کیا، پنجاب حکومت کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے احکامات پر پوری طرح عمل نہ کیا گیا، پی ایچ اے انتظامیہ نے مبینہ طور پر گرین بیلٹس کو سڑک سے نیچا نہ کیا۔

تینوں ادارے صرف ستائیس گرین بیلٹس کو نیچا کرکے بارشی پانی محفوظ کرنے کے لئے قابل استعمال بنا سکے، سکیم موڑ، یتیم خانہ، بجلی گھر، ملتان چونگی، کریم بلاک اور رضا بلاک گرین بیلٹ سڑک سے گہری نہ ہو سکی، نظریہ پاکستان روڈ، شوکت خانم فلائی اوور کی گرین بیلٹ گہری نہ ہو سکی۔

علاوہ ازیں پیکو موڑ، فیروز پور روڈ، گجومتہ ، مولانا شوکت علی روڈ اور ہمدرد چوک کی گرین بیلٹس سڑک سے نیچی نہ ہو سکی، فردوس مارکیٹ اور نصیر آباد کی گرین بیلٹ پر کام نہ ہو سکا، شادمان گول چکر، جیل روڈ انڈر پاس ، ریلوے اسٹیشن اور سندر داس روڈ کی گرین بیلٹس کو بارشی پانی جمع کرنے کے لئے استعمال نہ کیا جا سکا۔

مزید برآں کینٹ ڈرین بریج اور ڈیوس روڈ جنکشن پر گرین بیلٹس سڑک سے گہری ہونے کی منتظر ہے، آمنہ پارک تاجپورہ، نظام آباد چوک اور مغلپورہ چوک بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے قابل نہ بنایا جا سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے