08 Jan 2025
(لاہور نیوز) میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے ریلوے کا نظام درہم برہم ہو گیا، ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔
شدید دھند کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔
کراچی سے آنے والی خیبر میل اور گرین لائن ایکسپریس ساڑھے چھ گھنٹے لیٹ، علامہ اقبال ایکسپریس ایک گھنٹہ بیس منٹ اور کراچی ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی، عوام ایکسپریس دو گھنٹے بیس منٹ اور ملت ایکسپریس ساڑھے دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
مسافروں کا کہنا ہے ٹرینوں کی تاخیر کے باعث بچوں کے ساتھ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔