08 Jan 2025
(لاہور نیوز) آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں تیسرا نمبر ہے۔
شہر میں سموگ کی اوسط شرح 221 ریکارڈ کی گئی، ڈی ایچ اے فیز ایٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 437 ریکارڈ، عسکری 10 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 378 ریکارڈ اور کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 281 ریکارڈ کیا گیا۔
علاوہ ازیں غازی روڈ انٹرچینج کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 314 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری طرف ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے، پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔