اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو این آر او نہیں ملتے: عظمیٰ بخاری

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک شیطانی سوچ والے شخص اور مخصوص جماعت نے نوجوانوں کی برین واشنگ کی، 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں نوجوانوں کی برین واشنگ کا نتیجہ ہیں، نوجوانوں کو خود فیصلہ کرنا ہے ان کو اپنا روشن مستقبل چاہئے یا شیطانی سوچ والے شخص کی اقتدار کی ہوس کا ایندھن بننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر شاہی حکم کو حرف آخر قرار دیتے تھے آج انکو آئین اور قانون کی باتیں کرتے شرم آنی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب قوم کے بچوں کو الیکٹرک بائیکس کے بعد سکالرشپس دے رہی ہیں، مریم نواز طلبہ کے ساتھ لاکھوں والدین سے دعائیں وصول کر رہی ہیں، جو ان کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ ان پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔

صوبائی وزیر  نے مزید کہا کہ مریم نواز کے خلاف 2014 سے گھٹیا مہم چل رہی لیکن وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبول اور طاقتور ہو رہی ہیں، جو عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آتے انہی کو عوام کی فکر ہوتی، جو چور دروازوں سے اقتدار پر قابض ہوتے وہ قوم کے بچوں کے ہاتھ پٹرول بم اور غلیلیں ہی تھماتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے