اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور کی یونیورسٹیز کے طلبہ کا آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈکوارٹرز کا مطالعاتی دورہ

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(لاہور نیوز) لاہور کی مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈکوارٹرز ٹاؤن شپ کا مطالعاتی دورہ کیا۔

 طلبہ نے ہیڈکوارٹرز آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور، ایس پی فرقان بلال، ایس پی آفتاب احمد پھلروان، ایس پی ایڈمن عمران کرامت بخاری اور ایس پی رانا زاہد حسین نے طلبہ کو بریفنگ دی، ایس پی عمران کرامت بخاری نے طلبہ کو پولیس کی چین آف کمانڈ اور انتظامی تقسیم بارے بتایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کا کہنا تھا انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کیلئے نوجوان نسل کو ساتھ لے کر چلنا ہے، آرگنائزڈ کرائم یونٹ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے انسداد جرائم اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، سال 2024ء میں منظم جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

عمران کشور کا کہنا تھا آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے گزشتہ سال کئی ہائی پروفائل کیسز کو حل کیا، تعلیمی اداروں میں منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لئے آپ کا تعاون ضروری ہے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھ سکیں، لاہور پولیس کی مؤثر حکمت عملی سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے، انٹرن شپ پروگرام اور طلبہ کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس حوالے سے ایس پی فرقان بلال کا کہنا تھا ایسی سرگرمیوں کا مقصد نوجوان نسل اور محکمہ پولیس کے درمیان پراعتماد فضا قائم کرنا ہے جبکہ ایس پی آفتاب احمد پھلروان نے کہا لاہور پولیس تعلیم و تحقیق کے میدان میں طلبہ کے ساتھ براہ راست رابطے کو فروغ دے رہی ہے۔

ایس پی رانا زاہد حسین نے طلبہ کو تفتیش کے دوران درپیش مختلف چیلنجز بارے بریف کیا، آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈکوارٹرز میں بہترین انتظامات پر طلبہ نے ڈی آئی جی عمران کشور و دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے