اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان برآمدات میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے پیچھے

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(مدثر علی رانا) پاکستان برآمدات میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے پیچھے رہ گیا۔

دستاویز کے مطابق سری لنکا، بنگلا دیش، مصر اور بھارت کی برآمدات پاکستان سے زیادہ ہیں، دیگر ممالک کی برآمدات جی ڈی پی کا 27 فیصد جبکہ پاکستان کی 10 فیصد تک محدود ہیں، 2010 سے 2024 تک ہر سال جی ڈی پی شرح کے لحاظ سے برآمدات کم ہوئیں۔

2010 میں برآمدات جی ڈی پی کا 13 فیصد تھیں جو 2024 میں کم ہو کر 10 فیصد رہ گئیں، بھارت کی برآمدات جی ڈی پی کا 22 فیصد اور بنگلا دیش کی 13 فیصد ہیں۔

تعلیم اور صحت اخراجات میں بھی پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہے، ہیلتھ سروسز کیلئے پاکستان جی ڈی پی کا محض 0.8 فیصد خرچ کر رہا ہے، ہیلتھ سروسز پر بھارت جی ڈی پی کا 1.1 فیصد، سری لنکا 1.9 فیصد خرچ کر رہا ہے۔

تعلیمی اخراجات کی بات کی جائے تو پاکستان جی ڈی پی کا 1.9 فیصد خرچ کر رہا ہے جبکہ پاکستان کی نسبت بھارت تعلیم پر کل جی ڈی پی کا 4.1 فیصد خرچ کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے