08 Jan 2025
(لاہور نیوز) کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس اوڈیرو لعل سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔
بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترنے کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن مین لائن بلاک ہوگئی، کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔
اس دوران ٹرینیں رکنے کی وجہ سے شدید سردی میں خواتین اوربزرگ مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔