اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب پولیس کا خیبرپختونخوا بارڈر کے قریب آپریشن، خوارجی دہشتگردوں کے ٹھکانے مسمار

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کو خوارجی دہشتگردوں کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا بارڈر کے قریب خوارجی دہشتگردوں کے ٹھکانے مسمار کر دیئے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈیرہ غازی خان میں پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر ایریا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشتگردوں کے بارے میں ملنے والے خفیہ اطلاع پر بستی جادے والی میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ سے پولیس پر حملہ آور ہوئے، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، خوارجی دہشتگرد پسپا ہو کر جھاڑیوں کی اوٹ لیتے ہوئے پہاڑوں میں بھاگ کھڑے ہوئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشتگردوں کے 02 ٹھکانے مسمار کرکے جلا دیئے، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے، پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرحدی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشتگردوں کے ٹھکانے مسمار کرنے پر ڈی جی خان پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کو شاباش بھی دی ہے۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس نے 2024ء میں خوارجی دہشت گردوں کے 18 حملے ناکام بنائے، پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں اور شر پسندوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے