اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سارک سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے کھلاڑیوں نے تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ میں اپنے حریف کھلاڑیوں کو زیر کرکے فتح کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کردیا۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے پہلے ہی روز اپنے دونوں میچوں میں کامیابی سمیٹی اور محمد نسیم اختر نے بھی اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں راؤنڈ لیگ کے پہلے میچ میں گروپ اے کے ٹاپ سیڈ 3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے آسان مقابلے کے بعد میزبان کھلاڑی مورو گیسو پراتھپ کو 0-4 سے مات دی۔

عالمی چیمپئن نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کے احمد نظام الدین کے خلاف 1-4 سے فتح حاصل کی۔

گروپ اے کے ٹاپ سیڈ سابق عالمی جونیئر چیمپئن محمد نسیم اختر نے میزبان سری لنکا کے ہی سوسانتھا بوتھیجو کو 0-4 سے قابو کرلیا اور بآسانی جیت گئے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے