اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کو آفرز کی صرف کہانیاں، میں نہیں مانتا: احسن اقبال

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو آفرز کی صرف کہانیاں ہیں، میں نہیں مانتا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورمیں جیل میں میری فیملی تین،تین گھنٹےانتظارکرتی تھی، جیل مینوئل کےقانون کےمطابق ہی ملاقات ہوتی ہے، تالی ایک ہاتھ سےنہیں دونوں ہاتھ سےبجتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت میں خرابی ہوتوبانی کسی سےبھی نہیں مل سکتے، قومی سلامتی اداروں کےخلاف گھٹیا مہم نہیں چلانی چاہیے، تحریک انصاف کواپنےموقف کوکلیئرکرنا چاہیے،جیل میں ملاقات کرنےکا وہی طریقہ ہےجوآئین وقانون میں ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےجوبینچ مارک قائم کیے ہم ان سے بہتردے رہے ہیں، ملاقات کے لیے جو ماحول مانگا جا رہا ہے، اس میں ایڈمنسٹریٹو کوئی مسئلہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نےکہا کہ جو لوگ مقدموں میں گرفتار ہیں وہ حکومت کے آرڈر سے رہا نہیں ہو سکتے، بانی پی ٹی آئی کونومئی پرمعافی مانگ کرطرزسیاست کو بدلنا ہو گا، آفرزدینےکی کہانیاں ہیں،میں نہیں مانتا،عمران خان کی رہائی کا ایک ہی طریقہ پکی رسیدیں دکھا دیں، 190ملین پاؤنڈ میں جورسیدیں دکھائی گئیں وہ جعلی نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لاڈلےنہیں ہیں، انہیں بھی وہی ماحول ملےگا جوہمیں دیا گیا تھا، مذاکرات تب کامیاب ہوتے ہیں جب وہ غیرمشروط ہوں گے، بانی پی ٹی آئی ناقابل بھروسہ لیڈر،ان پریقین نہیں کیا جاسکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے