اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف کا قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے: طلال چودھری

08 Jan 2025
08 Jan 2025

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے تحریک انصاف کی جانب سے قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔

سینیٹر طلال چودھری نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہزاروں خواہشیں ایسی ہیں کہ ہر خواہش پر دم نکلے، اپنی مظلومیت کا پرچار ان کا پرانا وتیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنا حساب دو اور پھر اپنی راہ لو، نہ کوئی گلہ اور نہ کوئی ناراضگی، پی ٹی آئی کے دور میں ملک کا آوے کا آوہ ہی بگڑا ہوا تھا، پی ٹی آئی اپنے کئے پر پردہ نہیں ڈال سکتی، سیاسی، معاشی اور اخلاقی گراوٹ کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔

طلال چودھری نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ کون تھا جس نے اپوزیشن کے میثاق معیشت کو رد کیا تھا؟ وہ کون تھا جو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوا؟

ان کا کہنا تھا کہ وہ کون تھا جو دوست اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا سبب بنا؟ وہ کون تھا جس نے اقتدار سے ہٹنے کے بعد ملک کو تباہی کی جانب دھکیلنے کی خاطر آئی ایم ایف کو قرضہ نہ دینے کا مشورہ دیا؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے