اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستانی شہری آصف بشیر خدمت انسانیت پر بھارتی سول ایوارڈ کیلئے نامزد

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی شہری آصف بشیر کو خدمت انسانیت پر بھارتی سول ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر  نے 2024 کے حج کے دوران شدید گرمی میں 17 بھارتیوں سمیت 26 افراد کی جانیں بچائیں جس پر انہیں ہندوستان کے ممتاز سول ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت نے آصف بشیر کو ’’جیون رکشک ایوارڈ‘‘ دینے کا اعلان کیا ہے اور انہیں 26 جنوری کو ایوارڈ وصول کرنے کی دعوت دی ہے،’جیون رکشک‘‘ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا جو کسی بھی حادثے میں انسانوں کی جان بچاتے ہیں۔

آصف بشیر یہ ایوارڈ لینے والے خدائی خدمتگار تحریک کے بانی باچا خان کے بعد دوسری پاکستانی شخصیت ہوں گے، اس حوالے سے پاکستانی شہری آصف بشیر کا کہنا تھا کہ بھارت میں سٹیٹ گیسٹ کا اعزاز ملنا پوری پاکستانی قوم کیلئے ہے، پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانے کیلئے کوشاں رہوں گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم  نے بھی پاکستانی ایوارڈ دینے کیلئے کمیٹی بنا دی جس میں وزرات خارجہ اور وزرات مذہبی امور کے افسران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آصف بشیر  نے 22 سے 27 جون کے دوران منیٰ میں بطور حج معاون کئی عازمین کی مدد کی، شدید گرمی سے بیہوش 26 عازمین کو کندھے پر اٹھا کر 2 کلو میٹر دور طبی کیمپ منتقل کیا، ان کی کوشش سے 17 افراد کی جان بچی جن میں 16 بھارتی اور 1 برطانوی باشندہ شامل تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے