اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 8 جنوری کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند متوقع ہے، صبح کے اوقات میں کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

اسی طرح مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی، سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقوں پٹن 6 اور کاکول جبکہ 1، کشمیر، گڑھی دوپٹہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی 10، کالام منفی 9، قلات، استور منفی 8، کوئٹہ، گوپس، زیارت منفی 7، سکردو، دروش، چترال اورہنزہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے