07 Jan 2025
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اگلے 3 روز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی۔
اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے کاز لسٹ کی منسوخی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی آٹھ، نو اور دس جنوری کی جاری کاز لسٹ منسوخ کی جاتی ہے۔
تمام ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔