اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صحت کی بہترین سہولیات عوام کا حق ہے: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر روز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے، صحت کی بہترین سہولیات عوام کا حق ہے۔

لاہور میں ہیلتھ کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کلینک کے اجرا پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، ہر روز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے، سرکاری ہسپتالوں سے دوائیں بھی چوری ہوتی ہیں اور ٹیسٹ بھی باہر سے کرائے جاتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب سے حلف اٹھایا ہے ہر روز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے، آج میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے آرہی ہوں، پنجاب کے سرحدی علاقوں پر دراندازی کا بہت بڑا خطرہ ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر ہسپتال میں ہیلپ ڈیسک قائم کر دیئے ہیں، ہسپتالوں میں انسولین کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے، ہسپتالوں میں شکایات کے آزالے کے لیے شکایات ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، موبائل ہیلتھ کلینکس موثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کی سکیورٹی بھی آؤٹ سورس کی جا رہی ہے، ہسپتالوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے موبائل یونٹس لارہے ہیں، امراض قلب کیلئے نیا ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی ہسپتال بنایا جائے گا، کارڈیالوجی ہسپتال چھوٹا ہے تاہم مریض بہت زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کے دورے پر گئی تو وہاں سب سے زیادہ طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں، چین نے کینسر کا علاج نکالا ہے جس سے ٹیومر کو فریز کر دیا

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے پہلے دور میں ہسپتالوں میں مفت ادویات ملتی تھیں، بہت جلد انسولین کی بھی مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرا دی جائے گی جبکہ ادویات نہ ملنے کی صورت میں مریض ہیلپ ڈیسک پر شکایات کر سکیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس ماہ1250بی ایچ یوزکی تزئین وآرائش کر دیں گے، پاکستان کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، کوشش ہو گی کہ کنیسر کے علاج کیلئے چین سے معاونت لی جائے، تبدیلی ایک دن میں نہیں آتی آہستہ آہستہ بہتری لا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے، کوشش ہے چین سے کینسر کےعلاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان لائیں، ہسپتالوں میں ڈائلائسسزکی سہولتیں بڑھا رہے ہیں، ایئر ایمبولینس کے ذریعے اب تک 50 مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے جبکہ چلڈرن ہارٹ سرجری کارڈ کے ذریعے700 سے زائد بچوں کا علاج ہو چکا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے