اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، امن و امان کی صورتحال تسلی بخش قرار

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی اپیکس کمیٹی نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سول اور سینئر عسکری حکام  نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب کی امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 6 ایجنڈے زیر بحث رہے جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش قرار دی گئی۔

اجلاس کے دوران پنجاب میں سکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی، چیمپئنز  ٹرافی کے موقع پر تمام کھلاڑیوں کو وی وی آئی پی سکیورٹی دی جائے گی۔

دوران اجلاس چائنیز کی سکیورٹی سے متعلق عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی گئی، چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق مزید اقدامات کے لئے احکامات جاری کئے گئے، اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے امن و امان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مزید اہم ٹاسک سونپے گئے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک ڈسپلن کی خلاف ورزی سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صوبہ بھر میں ٹریفک ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں کےلئے ہیلمنٹ لازمی قرار دے دیا اور متعلقہ پولیس کو حکم ہر من و عن عملدرآمد کروانے کے احکاما ت بھی جاری کئے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے