اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی سے مذاکرات کا عمل مثبت سمت میں جاری ہے: عطا تارڑ

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کا عمل مثبت سمت میں جاری ہے، بات چیت سے ہی راستے نکلتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال خوشخبریوں کا سال رہا ہے، 2025 سیاسی استحکام کا سال ہو گا، ہم  نے اڑان پاکستان پروگرام سے شاہین کی طرح ٹیک آف کرنا ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان آرہی ہے، پاکستانیوں کیلئے یہ بہت بڑا ایونٹ ہے، ہم بہت عرصے بعد چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں، ہم تمام ٹیموں کی بھرپور میزبانی کریں گے، پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ بحال ہو گی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کرکٹ گراؤنڈز کا انفراسٹرکچر بھی موجود ہے، قذافی سٹیڈیم سمیت دیگر گراؤنڈز میں کام جاری ہے، محسن نقوی وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی نے بطور چیئرمین پی سی بی بڑے ریفارمز کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب بغیر ثبوتوں کے سیاسی باتیں زیادہ کی جارہی ہیں، انٹرنیٹ میں بہتری ہے اور آئندہ دنوں میں مزید آئے گی، دنیا میں سستا ترین انٹرنیٹ پاکستان میں ہے، دنیا کے کسی ملک میں اس طرح کے ڈیٹا پیکجز نہیں ہوتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے