اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہاکی کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے پورا تعاون کریں گے: محسن نقوی

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہاکی کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے پورا تعاون کریں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ہاکی کے سابق قومی کھلاڑیوں شہباز سینئر اور خواجہ جنید نے ملاقات کی، سابق ہاکی پلیئرز نے محسن نقوی کو جرمن اور نیدرلینڈ کے ہاکی کلبز کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور مارچ میں جرمن نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان بارے بریف کیا۔

شہباز سینئر اور خواجہ جنید نے چیمپئنز ٹرافی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور کہا کہ کرکٹ سٹرکچر تیزی سے آپ نے درست کیا ہے، اسی رفتار سے ہاکی کے سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لئے پائیدار بنیادوں پر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، محسن نقوی نے سابق ہاکی پلیئرز کو ہاکی کے کھیل کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور پاکستانی ہاکی ٹیم کا ماضی درخشاں تاریخ سے عبارت ہے، ہاکی کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے پورا تعاون کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے