اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: فضائی آلودگی سے نجات کیلئے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں فضائی آلودگی اور مٹی دھول سے نجات کیلئے چین کی طرز پر جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دے دیا، یہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے جس پر گزشتہ تین ہفتے سے تجربات جاری تھے۔

انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی نے تجربات کی کامیابی کے بعد اب اسے عملی طور پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے  سی اینڈ ڈبلیو  اور  ایل ڈی اے  کو فوری واٹر سپرنکل سسٹم  لگانے کی ہدایت کر دی۔

اس طریقے کے تحت پانی کو فوارے کے انداز میں اس طرح چلایا جاتا ہے جس سے تعمیراتی مقام پر مٹی نہ اڑے اور گردو غبار پیدا نہ ہو، وزیراعلیٰ پنجاب نے 15 جنوری تک قذافی سٹیڈیم میں واٹر سپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم بھی دے دیا۔

فیصلے کے تحت تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہو گا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران سیمنٹ، مٹی اور دھول نہ اڑے۔

فیصلے کے مطابق 10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہو گا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ  واٹر سپرنکلرز اور مسٹ  کے اس طریقہ کار سے سموگ کے خاتمے کے مشن میں مزید تیزی اور بہتری آئے گی، ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ 9 ماہ سے فضائی آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے لئے رویوں کی تبدیلی، ہر شہری کا تعاون، جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے