اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ترقیاتی منصوبوں مبینہ کرپشن کیس، چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد کردی۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی کیخلاف مبینہ کرپشن کی سماعت کی، چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے ان کے وکیل امجد پرویز کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

 دوران سماعت ایڈووکیٹ امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ چودھری پرویز الہٰی احاطہ عدالت میں تشریف لا چکے ہیں، وہ گاڑی سے باہر نہیں آ سکتے، کوئی بھی جا کر دیکھ سکتا ہے کہ پرویز الہٰی عدالت میں موجود ہیں۔

ایڈووکیٹ امجد پرویز کا کہنا تھا کہ ہم سابق وزیراعلیٰ کی حاضری سے مکمل استثنٰی کی درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں، ہم کیس کو اب آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہماری طرف سے کیس میں کوئی بھی دشواری نہیں آئے گی۔

اس پر عدالتی عملے نے گاڑی میں جا کر پرویز الہٰی کی حاضری مکمل کی،عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد کردی، پرویز الہٰی نے صحت جرم سے انکار کردیا تاہم انہوں نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کردیئے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ،کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے