اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صائم ایوب علاج کیلئے لندن روانہ

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوگئے۔

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ہمراہ ہیں، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر سپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے، صائم ایوب کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

اس سے قبل محسن نقوی اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے صائم ایوب کو فون کر کے ان کی خیریت بھی معلوم کی تھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں، صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے