اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ضلعی ہسپتالوں میں آؤٹ سورس ایم آر آئی سروسز کی فراہمی کا منصوبہ

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(لاہور نیوز) ضلعی ہسپتالوں میں آؤٹ سورسنگ ماڈل پر ایم آر آئی سروسز فراہم کرنے کے پراجیکٹ پر کام شروع ہو گیا۔

شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی سکیننگ سروسز کا جلد آغاز ہو گا، منتخب اضلاع میں سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے لئے آؤٹ سورسنگ ایم آر آئی سروسز متعارف کرائی جائے گی، شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی سکیننگ سروسز کیلئے ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔

شیخوپورہ اور بہاولنگر میں ایم آر آئی سکیننگ سروسز پر 39 کروڑ 92 لاکھ روپے لاگت آئے گی، شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم آر آئی کی انسٹالیشن مکمل ہو گئی جبکہ بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم آر آئی مشین جلد نصب کر دی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے آؤٹ سورسنگ ماڈل کے تحت مختلف اضلاع میں ایم آر آئی کی معیاری سہولت مہیا ہو گی، ایم آر آئی سروسز کی فراہمی سے پیچیدہ امراض کی جلد تشخیص ممکن ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے