07 Jan 2025
(لاہور نیوز) شہر کی سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز کو سولر پر منتقل کرنا خواب بن گیا۔
شہر کی سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز کو سولر پر 2 سال کے اندر منتقل کرنے کا منصوبہ تھا، گزشتہ مالی سال میں منصوبے کے لئے 40 ملین سے زائد روپے رکھے گئے، فنڈز مختص کرنے کے باوجود منصوبے پر پیشرفت نہ ہو سکی۔
سٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لئے 4 کروڑ 4 لاکھ 65 ہزار روپے مختص کرنے کی استدعا کی گئی تھی، رواں مالی سال کے بجٹ میں ایل ڈی اے نے سولر پینلز کے لئے فنڈز ہی نہ رکھے۔