07 Jan 2025
(لاہور نیوز) پی ایچ اے نے شہر کے 8 مقامات پر جین مندر سٹنگ ایریاز کی طرز پر پوائنٹس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ اے اپنے ہر زون میں نیا سٹیٹ آف دی آرٹ سٹنگ پوائنٹ بنائے گا، 8 ہارٹیکلچر زون میں سٹنگ ایریاز پوائنٹس بنانے پر 25 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، ڈی جی پی ایچ اے نے نئے سٹنگ ایریاز پوائنٹس بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔
پنجاب حکومت نے جین مندر سٹنگ پوائنٹ پسند کرنے کے بعد پی ایچ اے کو مزید سٹنگ پوائنٹس بنانے کا ٹاسک دے دیا، نئے سٹنگ پوائنٹس پر کور شیڈز کے ساتھ بینچ بنائے جائیں گے، واک ویز، ٹف ٹائلز، آرٹیکلچر ورکس اور فوٹو پوائنٹس بھی ہوں گے۔
پی ایچ اے آئندہ کچھ روز میں پوائنٹس کا ٹینڈر جاری کرے گا، ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کی نشاندہی کے بعد پوائنٹس کو فائنل کیا جائے گا۔