07 Jan 2025
(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ سیاسی مسئلے کو حل کرنا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔
دنیا نیوزکے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے احمد اویس کا کہنا تھا کہ یہ وہی حکومت ہےجوکہتی تھی ان سےہاتھ نہیں ملائیں گے، یہ توتحریک انصاف پرپابندی لگانےکی باتیں کررہےتھے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے، دونوں مذاکراتی کمیٹیاں وننگ پرلگی ہوئی ہیں، اگرمسئلےکوحل کرنا ہےتواسٹیبلشمنٹ کو بھی آن بورڈ لیا جائے، تمام سٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لینا چاہیے۔
احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے مفاد کا سب کوسوچنا چاہیے، حالات کو دیکھ کرلگ رہا ہے عمران خان رہا ہو جائیں گے، میں توکہتا ہوں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہونی چاہیے۔