07 Jan 2025
(ویب ڈیسک) لاہور میں پیشہ ور قاتل نے عمرہ ٹکٹوں کے عوض شہری کو قتل کر ڈالا۔
پولیس کے مطابق لاہورمیں سال 2025 کا پہلا قتل کرائے کے قاتل نے کیا جس کا معاوضہ دو عمرے کی ٹکٹیں تھیں۔
پولیس کے مطابق یکم جنوری کو سبزہ زار کے علاقے میں شہری ریاض کا قتل ہوا تھا جس میں ملوث شوٹرعثمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول ریاض کو اس کے ہم زلف امتیاز نے جائیداد کے تنازع پر قتل کروایا، امتیاز نے شوٹر کو دو عمرے کی ٹکٹس، موٹر سائیکل اور 30 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ بازار خریداری کے لیے آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے منصوبہ ساز مقتول کے ہم زلف کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔