اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو ڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے: قمرزمان کائرہ

06 Jan 2025
06 Jan 2025

(لاہور نیوز)رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو ڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت پر مذاکرات نہ کرنے پر تنقید ہو رہی تھی، ہم تو 2018 سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کو ڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے، ڈائیلاگ کا عمل سیاسی وقومی تقاضا ہے، ڈائیلاگ کےذریعے ہی راستے نکلتے ہیں، سیاسی مذاکرات سے مثبت توقع رکھتا ہوں۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نیتجےمیں درمیانی راستہ نکلتا ہے تو ہمیں اعتراض نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے کبھی نہیں کہا اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، جمہوریت میں ڈیڈلاک مذاکرات کے ذریعے ہی ختم ہوتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مذاکرات کا مطلب راستہ نکالنا ہوتا ہے، میرے خیال میں مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کو میڈیا میں بالکل نہیں آنا چاہیے، ارکان میڈیا میں آئیں گے تو معاملہ سبوتاژ ہو گا، یہ کبڈی اور کشتی کا میچ نہیں ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اکٹھے ہو کر جمہوری پراسس کو مضبوط کرنا ہو گا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ماضی سے سبق سیکھا ہے، سیاست میں آخرکار بات چیت سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، آگے بڑھنے کے لیے اپنی اپنی انا سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، اس کے علاوہ راستہ نہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے