اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا مستحق اقلیتی خاندانوں کیلئے مالی امداد کا بڑا منصوبہ تیار

06 Jan 2025
06 Jan 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے مستحق اقلیتی خاندانوں کیلئے مالی امداد کا بڑا منصوبہ، مستحق اقلیتی خاندانوں کی کفالت کیلئے سی ایم مینارٹی کارڈ منصوبے کی رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سی ایم پنجاب مینارٹی کارڈ کیلئے 95 ہزار 340 مستحق مسیحی خاندانوں  نے درخواستیں جمع کرائیں،سالانہ 50 ہزار مستحق اقلیتی خاندانوں کو 3 ماہ بعد 10ہزار 500 روپے فراہم کیے جائیں گے، مجموعی طور پر 1 سال میں مینارٹی کارڈ ہولڈرز مستحق خاندانوں کو 31 ہزار 500 روپے مالی امداد ملے گی۔

پنجاب حکومت نے مینارٹی کارڈ کی مدمیں سالانہ 2 ارب 80 کروڑ کی منظوری دے دی ہے، پہلے مرحلے میں 1 ارب 40 کروڑ مالیت کے مینارٹی کارڈز تقسیم کیلئے ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کو مینارٹی کارڈ منصوبہ پر فوری عملدرآمد کا ٹاسک دے دیا، مینارٹی کارڈز اے ٹی ایم کارڈز کی طرز پر فعال ہوں گے، مینارٹی کارڈز کی رجسٹریشن کیلئے پی آئی ٹی بی نے آن لائن پورٹل قائم کیا۔

مینارٹی کارڈ کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل 5 دسمبرکو فعال ہوا، 5 جنوری تک رجسٹریشن کی گئی، مستحق اقلیتی خاندانوں کے سربراہوں نے آن لائن ہی اپلائی کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے مینارٹی کارڈ کے فوری اجراء پر عملدرآمد کا حکم دے دیا، مینارٹی کارڈز، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماڈلز کی طرز پر تقسیم کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے