06 Jan 2025
(لاہور نیوز) لیبیا کشتی حادثہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد زون کو عہدوں سے ہٹا دیا۔
لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث 12ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے، مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے کے 30افسران کو بھی معطل کر دیا گیا جبکہ اس واقعہ کے پیش نظر ایف آئی اے کے 13 افسران کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سمگلنگ میں ملوث ججا گینگ کے چالیس ملین کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا ہے، دیگر سمگلروں کے 69 ملین روپے کے اکاؤنٹ بھی منجمد کر دئیے گئے ہیں، یاد رہے کہ گزشتہ سال 2024 میں انسانی سمکلروں کے خلاف 276 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔