اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ: سکولوں میں دینی تعلیم لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست پر نوٹس

06 Jan 2025
06 Jan 2025

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سکولوں میں دینی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق دائر درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیئے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، وکیل انیق کھٹانہ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست میں آئین کے آرٹیکلز کے تحت دینی تعلیم کو لازمی کرنے کی استدعا ہے، قرآن پاک کے ایک ترجمہ پر تمام علماء کرام کا اتفاق ہو چکا ہے، ایک ترجمہ کا نوٹیفکیشن بھی ہو چکا ہے، سندھ اور بلوچستان میں قرآن پاک کی تعلیم نہیں دی جاتی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ 71 ،72 میں ہم  نے تو سندھ سکولوں میں ناظرہ پڑھا، جسٹس نعیم اختر افنان  نے کہا کہ بلوچستان میں بھی قرآن کی تعلیم پر قانون بن چکا ہے، اس سال شاید قرآن پاک کی تعلیم لازمی پڑھانے کے قانون پر عمل ہو جائے۔

وکیل انیق کھٹانہ نے کہا کہ آج کل ٹیکنالوجی کا دور ہے، سیکنڈز میں قرآن کا ترجمہ تبدیل ہو جاتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر  نے ریمارکس دیئے کہ اب آپ اپنے کیس کو سکولوں سے باہر  لے کر جا رہے ہیں، اگر کوئی غلط ترجمہ ہے تو اس کو بلاک کرایا جا سکتا ہے، اگر کوئی غلط ترجمہ ہے تو آئندہ سماعت پر اسکی تفصیل بھی فراہم کریں۔

بعدازاں آئینی بنچ نے مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے