(لاہور نیوز) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونیوالے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تحریری طور پر مطالبات نہ دینے پر مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوئے، سپیکر ایاز صادق بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریزاں ہیں، مذاکرات کا تیسرا دور کب ہو گا، کچھ معلوم نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میٹنگز میں ہونیوالی ہماری باتوں کو ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے، کسی صورت مذاکراتی عمل کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، حکومتی کمیٹی اصل فیصلہ سازوں اور سٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لے۔
دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مطالبات تحریری طور پر پیش نہیں ہوتے تو مذاکرات مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں، پی ٹی آئی نے دونوں میٹنگز میں تحریری مطالبات دینے کا وعدہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی، چارٹر ماننے کی صورت میں تحریک انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہو گا۔