اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارتی حجم کو فروغ دینے پر اتفاق

06 Jan 2025
06 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی حجم کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 سے 5 فروری کو ملائیشیا کے دورے سے واپسی پر ڈھاکہ جائیں گے، وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ کے آئندہ ماہ دورہ ملائیشیاء و بنگلہ دیش کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کا فروغ ہے، دورے کے دوران کپاس ، ٹیکسٹائل ، سیمنٹ اور زرعی شعبوں پر بات چیت ہو گی۔

سفارتی ذرائع  نے بتایا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش سے سرجیکل آلات، ڈینٹل اور دیگر طبی آلات، کاغذ، پیپر بورڈ وغیرہ درآمد کرتا ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2023 میں تجارتی حجم 7 لاکھ 13 ہزار ڈالر رہا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسحاق ڈار ڈھاکہ کا دورہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی دعوت پر کر رہے ہیں، اسحاق ڈار کے دورے سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے