اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حکم

06 Jan 2025
06 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔

مریم نواز  نے کسی بھی دباؤ اور سیاسی اثر کو خاطر میں لائے بغیر سرکاری زمینیں واپسی کرانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ جنگلات نے پولیس کے ہمراہ تحصیل خانپور میں بڑی کارروائی کر کے 90 ایکڑ اراضی واگزار کرا لی۔

اس دوران قبضہ مافیا نے محکمہ جنگلات کی ٹیم پر حملہ کر کے نقدی اور موبائل فون چھین لئے، سرکاری گاڑی جلانے کی بھی کوشش کی، ٹریکٹر کی بیٹری بھی نکال لی۔

پولیس نے بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قبضہ مافیا سے سرکاری زمینیں واگزار کرانے پر محکمہ جنگلات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمینوں کا تحفظ حکومت کا فرض ہے، محکمہ جنگلات کی تمام زمینیں واپس لیں گے، عوام کے تعاون سے آپریشن کامیاب ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے