اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو میں سنگل فیز خراب میٹرز کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے متجاوز

06 Jan 2025
06 Jan 2025

(لاہور نیوز) لیسکو میں خراب میٹرز کی بروقت تبدیلی ہونا خواب بن گیا۔

لیسکو ریجن میں سنگل فیز خراب میٹرز کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی، ذرائع کے مطابق ہزاروں خراب میٹرز گزشتہ 4 ماہ سے تبدیل نہ ہو سکے، خراب میٹرز پر صارفین کو کئی گنا اضافی بل بھجوائے جانے لگے۔

ذرائع نے بتایا خراب میٹرز پر ایوریج بلنگ کے ساتھ بریک اپ یونٹس اور بل ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھی صارفین کو جھٹکا لگایا جانے لگا، خراب میٹرز پر چار ماہ سے ہائی کنزمشنز ایوریج چارج کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیسکو کے پاس میٹرز کی شدید کمی کے باعث خراب میٹرز تبدیل نہیں ہو سکے، 33 ہزار سے زائد صارفین نیو کنکشنز کے ڈیمانڈ نوٹسز ادا کرنے کے باوجود میٹرز سے محروم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے