اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وفاقی وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹرز میں 24/7 پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان

06 Jan 2025
06 Jan 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24/7 پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا، کراچی کے ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ میں 10 پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے، نادرا میگا سینٹرز میں بنائے گئے پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز سے شہری 24/7 مستفید ہو سکیں گے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے 24/7 پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں قائم دفتر پہلے ہی 24/7 کر دیا گیا ہے، کراچی میں عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے دفاتر بھی عوام کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

مصطفی جمال قاضی کا مزید کہنا تھا پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ پوری طرح حل کر لیا گیا ہے، شہریوں کے لئے آسان پراسس اور بروقت اجراء یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے