05 Jan 2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے 06 جنوری سے شروع ہو رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے احکامات کے مطابق داخلہ کا عمل 6 جنوری سے شروع ہو جائے گا، ایم بی بی ایس کیلئے آن لائن درخواستیں 6 جنوری سے 15 جنوری تک وصول کی جائیں گی، پہلی سلیکشن لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی۔
سرکاری ڈینٹل کالجوں کیلئے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک وصول کی جائیں گی، بی ڈی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ 20 فروری کو جاری ہو گی، امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں گے۔