05 Jan 2025
(ویب ڈیسک)مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہونے سے غریب آدمی کی پہنچ سے کوسوں دور ہونے لگا ۔
رپورٹ کےمطابق لاہور شہر میں مرغی قیمتوں میں راتوں رات اضافہ ہوگیا اور فی کلو گوشت 700 روپے کلو تک پہنچ گیا۔لاہور میں گزشتہ دو تین روز سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے تھی تاہم اب ٹولنٹن مارکیٹ کی ریٹ لسٹ کے مطابق قیمت 693 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت اچانک بڑھنے سے شہری پریشان ہیں اور انہوں نے خود ساختہ ریٹ پر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے سرکاری ریٹ پر مرغی کا گوشت فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، تمام اسسٹنٹ کمشنرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی اپنی حدود میں زائد قیمت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔