اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

05 Jan 2025
05 Jan 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوران انجرڈ ہونے والے قومی کرکٹر صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا ، محسن نقوی نے صائم ایوب سے خود بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور صائم ایوب کی خیریت دریافت کی، انہوں نے صائم ایوب کی صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے، صائم ایوب کی لندن کے سپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں ، ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں ، صائم ایوب زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کو پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے، صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے، صائم ایوب کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ صائم ایوب کے علاج معالجے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، امید ہے صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ قومی بلے باز صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انجرڈ ہو گئے تھے، فیلڈنگ کےد وران صائم ایوب کے دائیں پاؤں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے