05 Jan 2025
(لاہور نیوز) کراچی میں ہونے والی فل میراتھون 42 اعشاریہ 195 کلو میٹرپشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی۔
اسرار خٹک نے فل میراتھون میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جنہوں نے فاصلہ دو گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈز میں طے کیا، فل میراتھون میں بہاولپور کےمحمد ریاض دوسرے نمبر پر رہے، محمد ریاض نے فاصلہ دو گھنٹے 32 منٹ 10 سیکنڈز میں طے کیا۔
اس کے علاوہ ہاف میراتھون ساہیوال کے محمد اختر نے جیتی، محمد اختر نے 21 اعشاریہ پانچ کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے 12 منٹ آٹھ سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔
ہاف میراتھون میں سیالکوٹ کے محمد قاسم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، قاسم نے فاصلہ ایک گھنٹہ 12 منٹ 53 سیکنڈز میں طے کیا،جب کہ اٹک کے محمد عثمان نے تیسری پوزیشن لی، انہوں نے فاصلہ ایک گھنٹہ 14منٹ 13 سیکنڈ میں طے کیا۔