اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 303.28 قیمت فروخت : 303.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.47 قیمت فروخت : 362.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.57 قیمت فروخت : 176.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.84 قیمت فروخت : 195.18
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.89 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.73 قیمت فروخت : 76.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.63 قیمت فروخت : 910.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 305200 دس گرام : 261700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279765 دس گرام : 239890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3412 دس گرام : 2928
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے: صدر، وزیراعظم

05 Jan 2025
05 Jan 2025

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے۔

کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 5 جنوری 1949 کو کشمیریوں کے حق خوداریت کی قرارداد منظورہوئی تھی، بھارت نے 7 دہائیوں سے کشمیری عوام کوحق سے محروم رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرکے آبادیاتی اورسیاسی ڈھانچے کو تبدیل کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو حق ِخود ارادیت دلانے کی ذمہ دار ہے، عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہرسال 5 جنوری، کشمیریوں کے ” یومِ حق خود ارادیت ” کے طور پر منایا جاتا ہے، کشمیری عوام سات دہائیوں سے خودارادیت کے حق کو استعمال نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج وقت ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنے وعدوں پر عمل کرے اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے کشمیری عوام حق خودارادیت کااستعمال کرسکیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے