اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خیبر پختونخواحکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہو چکی ہے: عظمیٰ بخاری

04 Jan 2025
04 Jan 2025

(لاہورنیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواحکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہو چکی ہے۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر حملہ قابل مذمت ہے، کچھ قوتیں کرم میں امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہوگئی ہے،صوبائی حکومت کا فوکس صوبے پر کم اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے،علی امین گنڈا پور کو دو ماہ میں ایک مرتبہ بھی کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب  میں بیٹھی ہیں لیکن ان کو پارا چنار کے بہن بھائیوں کی فکر ہے، تحریک انصاف کے پی میں 12 سال سے اقتدار میں ہے، 12 سالوں میں کے پی کے عوام معیار زندگی کا گراف مزید نیچے گیا۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان،دہشتگردی اور بیروزگاری بنیادی مسائل ہیں، تحریک انصاف نے پشتونوں کو احساس محرومی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے