اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک کو اب کسی سیاسی نہیں معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے: احسن اقبال

04 Jan 2025
04 Jan 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو اب کسی سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جمہوریت یہ نہیں کہ نفرتیں پیدا کریں ملک تب ترقی کرتا ہے جب مثبت قوت ابھرتی ہے، ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے صورتحال کو بہتر کرنے کےلیے خلوص نیت سے کام کریں گے، دوسرا فریق ڈائیلاگ کرے گا تو اچھے نتائج نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی جنگ کا سامنا ہے ، گزشتہ حکومت دہشت گردی ملک میں داخل کر گئی ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردی پر زیرو ٹالرنس ہوگا ، دہشتگردی سے ایسے نمٹیں گے جیسے2017-2013 میں نمٹے تھے، دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں کہیں سے مداخلت ہوگی تو فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، قربانیوں اور جدوجہد سے امن کو واپس لے آئیں گے، ماضی میں مجھے انتہا پسندی کا نشانہ بنایا گیا، ہمیں نفرت کی گولیوں کو ختم کرنا ہوگا،نفرت کی گولی انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان نسل نے سرخرو ہونا ہے تو کامیاب ملک کی طرح امن ، سیاسی استحکام پالیسیوں کا تسلسل اور اصلاحات کو اپنانا ہوگا، ہم تین بار پاکستان کی اڑان کو کریش کرچکے ہیں، پاکستان چوتھی بار اڑان بھرنے کو تیار ہے اب اس اڑان کی حفاظت کرنی ہے ، اگر اس ریس کو جیتنا ہے تو سیلف امیج بہتر کرنا ہو گا، جب تک سیلف امیج درست نہیں ہو گا کوئی قوم نہیں جیت سکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے